کوئی مثل مصطفیٰ ﷺ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
koi misl e Mustufa saww ka kabhi tha, na he, na hoga
کوئی مثل مصطفیٰ ﷺ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
کوئی مثل مصطفیٰ ﷺ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
اُنھیں خلق کر کےنازاں ہوا خود ہی دست قدرت
کوئی شاہکار ایسا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
کسی وہم نےصدا دی کوئی آپ کا مماثل
تو یقیں پکا اُٹھا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
مرےطاق جاں میں نسبت کےچراغ جل رہےہیں
مجھےخوف تیرگی کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
میرےدامن طلب کو ہے انھی کےدر سےنسبت
کسی اور سےیہ رشتہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
میں ہوں وقفِ نعت گوئی، کسی اور کا قصیدہ
میری شاعری کا حصہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
سر حشر ان کی رحمت کا صبیح میں ہوں طالب
مجھےکچھ عمل کا دعویٰ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
koi misl e Mustufa saww ka kabhi tha, na he, na hoga
.
Popular Tags
koi misl e Mustufa saww ka kabhi tha, na he, na hoga lyrics,
Read koi misl e Mustufa saww ka kabhi tha, na he, na hoga naat lyrics,
Readkoi misl e Mustufa saww ka kabhi tha, na he, na hoga online