جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
ja zindagi madine se jhonky hwa ke laa
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضورؓ ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی
ابوبکرؓ سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
فاروقؓ کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا
گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے
عثمانؓ سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا
یورپ میں مارا مارا نہ پھرئے گدائے علم
دروازہ علیؓ سے یہ خیرات جا کے لا
باطل سے دب رہی ہے امت رسول کی
منظر ذرا حسینؓ سے کچھ کربلا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضورؐ ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ja zindagi madine se jhonky hwa ke laa
.
Popular Tags
ja zindagi madine se jhonky hwa ke laa lyrics,
Read ja zindagi madine se jhonky hwa ke laa naat lyrics,
Readja zindagi madine se jhonky hwa ke laa online