دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا
dill mein kisi ko or basaya na jaye ga
دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا
دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا
ذکرِ رسولِؐ پاک بُھلایا نہ جائے گا
وہ خود ہی جان لیں گے ، جتایا نہ جائے گا
ہم سے تو اپنا حال سُنایا نہ جائے گا
ہم کو جزا مِلے گی محمدؐ کے عشق کی
دوزخ کے آس پاس بھی لایا نہ جائے گا
روشن رہے گا داغِ فراقِ شہِؐ اُمَم
یہ وہ چراغ ہے جو بُجھایا نہ جائے گا
بیشک حضوؐر شافعِ محشر ہیں ، مُنکرو !
کیا اُن کے سامنے تمہیں لایا نہ جائے گا؟
کہتے تھے یہ بلال تَشدُّد پہ کفر کے
عشقِ نبیؐ تو دل سے مٹایا نہ جائے گا
مانے گا اُن کی بات خدا ، حشر میں نصیرؔ
بِن مصؐطفےٰ ، خدا کو منایا نہ جائے گا
dill mein kisi ko or basaya na jaye ga
.
Popular Tags
dill mein kisi ko or basaya na jaye ga lyrics,
Read dill mein kisi ko or basaya na jaye ga naat lyrics,
Readdill mein kisi ko or basaya na jaye ga online