9790 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9790

Hadith in Arabic

۔ (۹۷۹۰)۔ عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِیْعَۃَ، اَنَّ الْمُسْتَوْرِدِ حَدَّثَھُمْ، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ اَکَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ اَکْلَۃً۔ وَقَالَ مَرَّۃً: اُکْلَۃً، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یُطْعِمُہُ مِثْلَھَا مِنْ جَھَنَّمَ، وَمَنِ اکْتَسٰی بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ ثَوْبًا فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَکْسُوْہُ مِثْلَہُ مِنْ جَھَنَّمَ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ مَقَامَ سُمْعَۃٍ، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْمُ بِہٖمَقَامَسُمْعَۃٍیَّوْمَ الْقِیَامَۃِ)) (مسند احمد: ۱۸۱۷۴)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا مستورد بن شداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان (کی غیبت یا اس کی توہین یا اس کو اذیت پہنچا کر) کوئی لقمہ کھایا، اللہ تعالیٰ اس کو اسی کی طرح کا لقمہ جہنم سے کھلائے گا، جس نے کسی مسلمان (کی اہانت کرنے کا) لباس پہنا، اللہ تعالیٰ اس کو اسی کی مثل کا لباس جہنم سے پہنائے گا اور جو آدمی کسی آدمی کی وجہ سے شہرت والے مقام پر کھڑا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کو قیامت والے دن شہرت کے مقام پر کھڑا کریں گے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9790 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۷۹۰) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۴۸۸۱ (انظر: ۱۸۱۷۴)