9638 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9638

Hadith in Arabic

۔ (۹۶۳۸)۔ عَنْ اَبِیْ تَمِیْمَۃَ الْھُجَیْمِیِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ قَالَ: لَقِیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِیْنَۃِ فَسَاَلْتُہُ عَنِ الْمَعْرُوْفِ فَقَالَ: ((لَاتَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوْفِ شَیْئاً وَلَوْ اَنْ تُعْطِیَ صِلَۃَ الْحَبْلِ، وَلَوْ اَنْ تُعْطِیَ شِسْعَ النَّعْلِ، وَلَوْ اَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِکَ فِیْ اِنَائِ الْمُسْتَسْقِیْ، وَلَوْ اَنْ تُنَحِّیَ الشَّیْئَ مِنْ طَرِیْقِ النَّاسِ یُؤْذِیْھِمْ، وَلَوْ اَنْ تَلْقٰی اَخَاکَ وَوَجْھُکَ اِلَیْہِ مُنْطَلِقٌ، وَلَوْ اَنْ تَلْقٰی اَخَاکَ فَتُسَلِّمَ عَلَیْہِ، وَلَوْ اَنْ تُؤْنِسَ الْوَحْشَانَ فِیْ الْاَرْضِ، وَاِنْ سَبَّکَ رَجُلٌ بِشَیْئٍیَعْلَمُہُ فِیْکَ وَاَنْتَ تَعْلَمُ فِیْہِ نَحْوَہُ فَلَاتَسُبَّہُ فَیَکُوْنَ اَجْرُہُ لَکَ وَوِزْرُہُ عَلَیْہِ، وَمَاسَرَّ اُذُنَکَ اَنْ تَسْمَعَہُ فَاعْمَلْ بِہٖ،وَمَاسَائَاُذُنَکَاَنْتَسْمَعَہُفَاجْتَنِبْہُ۔)) (مسنداحمد: ۱۶۰۵۱)

Hadith in Urdu

۔ ابو تمیمہ ہجیمی اپنی قوم کے آدمی سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ کے کسی راستے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ملا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نیکی کے بارے میںپوچھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی نیکی سر انجام دینے کو معمولی خیال نہ کرنا، اگرچہ (وہ نیکی یہ ہو کہ تو کسی کو)رسی کا عطیہ دے دے، کسی کو جوتے کا تسمہ ہبہ کر دے،اپنے ڈول سے پانی مانگنے والے کے برتن میں پانی ڈال دے، لوگوںکے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے،اپنے بھائی کو خندہ پیشانی کے ساتھ ملے، اپنے بھائی سے ملاقات کرتے وقت سلام کہہ دے، خوف و گبھراہٹ میں مبتلا آدمی کا دل بہلا دے، اگر کوئی آدمی تیری کسی ایسی خامی کی بنا پر تجھے برا بھلا کہے، جس کو وہ جانتا ہے تو تو اس کو اس کے عیب کی بنا پر برا بھلا مت کہے، اس کاروائی کا اجر تیرے لیے ہو گا اور گناہ اس پر ہو گا، تیرا کان جس چیز کو سننا پسند کریں، اس پر عمل کر اور تیرے کان کو جس چیز کو سننا برا لگے، اس سے اجتناب کر۔

Hadith in English

.

Previous

No.9638 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۶۳۸) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۴۰۸۴، والترمذی: ۲۷۲۲ (انظر: ۱۵۹۵۵)