873 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 873

Hadith in Arabic

۔ (۸۷۳)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا أَرَادَ أَنْ یَغْتَسِلَ مِنْ جَنَابَۃٍ یَغْسِلُ یَدَیْہِ ثَلَاثًا (وَفِی رِوَایَۃٍ: فَیُوضَعُ الْاِنَائُ فِیْہِ الْمَائُ فَیُفْرِغُ عَلٰی یَدَیْہِ فَیَغْسِلُہُمَا قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہُمَا فِی الْمَائِ) ثُمَّ یَأْخُذُ بِیَمِیْنِہِ لِیَصُبَّ عَلٰی شِمَالِہِ فَیَغْسِلُ فَرْجَہُ حَتّٰی یُنْقِیَہُ، ثُمَّ یَغْسِلُ یَدَہُ غَسْلًا حَسَنًا، ثُمَّ یُمَضْمِضُ ثَلَاثًا وَیَسْتَنْشِقُ ثَلَاثًا وَیَغْسِلُ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ یَصُبُّ عَلٰی رَأْسِہِ الْمَائَ ثَلَاثًا ثُمَّ یَغْتَسِلُ (وَفِی رِوَایَۃٍ: یَغْسِلُ سَائِرَ جَسَدِہِ) فَاِذَا خَرَجَ غَسَلَ قَدَمَیْہِ۔ (مسند أحمد: ۲۵۱۵۵)

Hadith in Urdu

سیدہ عائشہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب غسلِ جنابت کا ارادہ کرتے تو تین دفعہ ہاتھ دھوتے، ایک روایت میں ہے: پانی والا برتن رکھا جاتا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے ان پر پانی بہا کر ان کو دھوتے تھے، پھر دائیں ہاتھ کے ذریعے پانی کو لیتے اور اس کو بائیں ہاتھ پر بہا کر شرمگاہ کو دھوتے، یہاں تک کہ وہ صاف ہو جاتی، پھر اپنے ہاتھ کو اچھی طرح دھوتے، پھر تین تین بار کلی کرتے اور ناک میں پانی چڑھاتے، تین دفعہ چہرہ دھوتے، تین مرتبہ بازوؤں کو دھوتے، پھر اپنے سر پر تین بار پانی بہاتے، پھر غسل کرتے،ایک روایت میں ہے: پھر بقیہ جسم کو دھوتے، جب باہر تشریف لے آتے تو پاؤں کو دھوتے تھے۔

Hadith in English

.

Previous

No.873 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۸۷۳) حدیث صحیح۔ أخرجہ النسائی: ۱/ ۱۳۴، ۲۰۵، أخرجہ مسلم: ۳۲۱ بلفظ قریب منہ (انظر: ۲۴۶۴۸)