847 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 847
Hadith in Arabic
۔ (۸۴۷)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الرَّجُلِ یَجِدُ الْبَلَلَ وَلَا یَذْکُرُ احْتِلَامًا، قَالَ: ((یَغْتَسِلُ۔)) وَعَنِ الرَّجُلِ یَرٰی أَ نَّہُ قَدِ احْتَلَمَ وَلَا یَرٰی بَلَلًا، قَالَ: ((لَا غُسْلَ عَلَیْہِ۔)) فَقَالَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ: ہَلْ عَلَی الْمَرْأَۃِ تَرٰی ذَالِکَ شَیْئٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، اِنَّمَا النِّسَائُ شَقَائِقُ الرِّجَالِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۷۲۵)
Hadith in Urdu
سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا، جو منی کی تری تو پاتا ہے، لیکن اسے احتلام یاد نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ غسل کرے گا۔ پھر اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جس کا یہ خیال ہے کہ اسے احتلام تو ہوا ہے، لیکن وہ تری کو نہیں پاتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پر کوئی غسل نہیں ہے۔ سیدہ ام سلیم ؓ نے کہا: اگر عورت کو اسی قسم کا خواب آئے، تو کیا اس کا بھی یہی حکم ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، عورتیں مردوں کی مانند ہی ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۸۴۷) تخریج: حدیث حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۳۶، وابن ماجہ: ۶۱۲، والترمذی: ۱۱۳ (انظر: ۲۶۱۹۵)