7585 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7585

Hadith in Arabic

(۷۵۸۵)۔(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبِی کَانَ یَصِلُ الرَّحِمَ وَیَقْرِی الضَّیْفَ وَیَفْعَلُ کَذَا، قَالَ: ((إِنَّ أَبَاکَ أَرَادَ شَیْئًا فَأَدْرَکَہُ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرْمِی الصَّیْدَ وَلَا أَجِدُ مَا أُذَکِّیہِ بِہِ إِلَّا الْمَرْوَۃَ وَالْعَصَا؟ قَالَ: ((أَمِرَّ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ ثُمَّ اذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔)) قُلْتُ: طَعَامٌ مَا اَدَعُہُ اِلَّا تَحَرُّجًا؟ قَالَ: ((مَا ضَارَعْتَ فِیْہِ نَصْرَانِیَّۃً فَلَا تَدَعْہٗ۔)) (مسند احمد: ۱۸۴۳۹)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا عدی بن حاتم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے باپ حاتم طائی صلہ رحمی کرتے تھے اور کوئی نیک کام کرتے تھے؟ لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک تمہارے والد نے جس کام کا ارادہ کیا تھا، اس نے اس کو پا لیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد شہرت اور نمود و نمائش تھی، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں تیر پھینکتا ہوں اب شکار ذبح کرنے کے لیے میرے پاس صرف پتھر یا لاٹھی ہوتی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بسم اللہ پڑھو اور شکار سے خون جاری کردو (یعنی خون جاری کر دینے والا کوئی آلہ استعمال کر لو)۔ میں نے کہا: بعض کھانے ایسے ہوتے ہیں کہ میں ان کو صرف گناہ میں واقع ہونے کے خوف سے چھوڑ دیتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کھانے کو چھوڑنے میں عیسائیت سے مشابہت پیدا ہوتی ہو وہ کھانا نہ چھوڑنا۔

Hadith in English

.

Previous

No.7585 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۵۸۵) تخریج: حدیث صحیح دون قصۃ مضارعۃ النصرانیۃ، فان ھذہ القصۃ ضعیفۃ لجھالۃ مری بن قطری، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۱۷۷ (انظر: ۱۸۲۵۰، ۱۸۲۶۲)