7559 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7559
Hadith in Arabic
(۷۵۵۹)۔عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی یَعْنِی الْاَشْعَرِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم قَالَ: ((ثَلَاثَۃٌ لَا یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ مُدْمِنُ خَمْرٍ وَقَاطِعُ رَحِمٍ وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنًا لِلْخَمْرِ سَقَاہُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ نَہْرِ الْغُوطَۃِ۔)) قِیلَ: وَمَا نَہْرُ الْغُوطَۃِ؟ قَالَ: ((نَہْرٌ یَجْرِی مِنْ فُرُوجِ الْمُومِسَاتِ یُؤْذِی أَہْلَ النَّارِ رِیحُ فُرُوجِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۹۸)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہو ں گے، ہمیشہ شراب نوشی کرنے والا، قطع رحمی کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا اور جو ہمیشہ شراب نوشی کرتے ہوئے فوت ہو گا، اسے اللہ تعالیٰ غوطہ نہر سے پلائیں گے۔ کسی نے کہا:غوطہ نہر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ نہر بدکار عورتوں کی شرمگاہوں سے جاری ہو گی، ان کی شرمگاہوں کی بدبو سے دوزخی بھی اذیت میں ہوں گے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۵۵۹) تخریج: قولہ منہ: ثَلَاثَۃٌ لَا یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ مُدْمِنُ خَمْرٍ وَقَاطِعُ رَحِمٍ وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ حسن لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لضعف ابی حریز، أخرجہ ابن حبان: ۵۳۴۶، وابویعلی: ۷۲۴۸، والحاکم: ۴/ ۱۴۶(انظر: ۱۹۵۶۹)