7324 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7324

Hadith in Arabic

(۷۳۲۴)۔عَنْ أَبِی الرَّبَابِ قَالَ سَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ یَسَارٍ یَقُولُ کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَسِیرٍ لَہُ فَنَزَلْنَا فِی مَکَانٍ کَثِیرِ الثُّومِ وَإِنَّ أُنَاسًا مِنْ الْمُسْلِمِینَ أَصَابُوا مِنْہُ ثُمَّ جَائُ وا إِلَی الْمُصَلّٰی یُصَلُّونَ مَعَ النَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَنَہَاہُمْ عَنْہَا ثُمَّ جَائُ وا بَعْدَ ذَلِکَ إِلَی الْمُصَلَّی فَنَہَاہُمْ عَنْہَا ثُمَّ جَائُ وا بَعْدَ ذٰلِکَ إِلَی الْمُصَلَّی فَنَہَاہُمْ عَنْہَا ثُمَّ جَائُ وا بَعْدَ ذٰلِکَ إِلَی الْمُصَلّٰی فَوَجَدَ رِیحَہَا مِنْہُمْ، فَقَالَ: ((مَنْ أَکَلَ مِنْ ہٰذِہِ الشَّجَرَۃِ فَلَا یَقْرَبْنَا فِی مَسْجِدِنَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۶۸)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا معقل بن یسار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جا رہے تھے،ہم ایک ایسی جگہ پر اترے، وہاں لہسن بہت زیادہ تھا، مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے کھایا اور پھر نماز کی جگہ پر آگئے تاکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز ادا کر لیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں اس سے روکا، وہ اس کے بعد پھر نماز کی جگہ پرلہسن کھا کر آئے، آپ نے انہیں روکا، لیکن اس کے بعد وہ پھر نماز کی جگہ پر لہسن کھا کر آگئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بعد ان کو روکا، اس کے بعد جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بو پائی کہ یہ لہسن وغیرہ کھا کر آئے ہیں تو فرمایا: جس نے اس درخت سے کھایا ہو، وہ ہماری مسجد کے قریب تک نہ آئے۔

Hadith in English

.

Previous

No.7324 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۳۲۴) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۲/ ۵۱۰، ۸/ ۳۰۲ (انظر: ۲۰۳۰۲)