7310 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7310

Hadith in Arabic

(۷۳۱۰)۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا مَعَ اَبِیْ عُبَیْدَۃَ بَعَثَنَا النَّبِیُّ صلى الله عليه وآله وسلم مَعَہُ فِیْ سَفَرٍ، فَنَفَدَ زَادُنَا فَمَرَرْنَا بِحُوْتٍ قَذَفَہُ الْبَحْرُ فَاَرَدْنَا اَنْ نَاْکُلَ مِنْہُ فَمَنَعَنَا اَبُوْ عُبَیْدَۃَ، ثُمَّ اَنَّہُ قَالَ: نَحْنُ رُسُلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم وَفِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کُلُوْا، قَالَ: فَاَکَلْنَا مِنْہُ اَیَّامًا، فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَکَرْنَا ذَالِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم، فَقَالَ: ((اِنْ کَانَ بَقِیَ مَعَکُمْ شَیْئٌ فَابْعَثُوْا بِہِ اِلَیْنَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۳۰۶)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھے، ہمیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے ساتھ ایک سفر پر روانہ کیا، ہمارا زادِ سفر ختم ہو گیا، اتنے میں ہم نے ایک مچھلی پائی، جسے دریا نے باہر پھینک دیا تھا، ہم نے اسے کھانا چاہا، لیکن سیدنا ابوعبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہمیں ایسا کرنے سے روک دیا اور پھر کہا: کوئی بات نہیں ہے، ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قاصد ہیں، کھا لو، پس ہم کچھ دنوں تک اس کو کھاتے رہے، پھر جب ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کے بارے میں بتلایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہے تو ہمارے لیے بھیج دو۔

Hadith in English

.

Previous

No.7310 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۳۱۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۹۳۵(انظر: ۱۴۲۵۶)