7306 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7306

Hadith in Arabic

(۷۳۰۶)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ یَقُولُ ثَارَتْ أَرْنَبٌ فَتَبِعَہَا النَّاسُ فَکُنْتُ فِی أَوَّلِ مَنْ سَبَقَ إِلَیْہَا فَأَخَذْتُہَا فَأَتَیْتُ بِہَا أَبَا طَلْحَۃَ قَالَ فَأَمَرَ بِہَا فَذُبِحَتْ ثُمَّ شُوِّیَتْ قَالَ ثُمَّ أَخَذَ عَجْزَہَا فَقَالَ: ائْتِ بِہِ النَّبِیَّ فَاَتَیْتُہُ بِہِ، قَالَ: قُلْتُ: اِنَّ اَبَا طَلْحَۃَ اَرْسَلَ الَیْکُمْ بِعَجْزِ ھٰذِہِ الْاَرْنَبِ، قَالَ: فَقَبِلَہُ مِنِّیْ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۶۴)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خرگوش بھاگا، لوگوں نے اس کا پیچھا کیا، میں ان میں سب سے آگے نکل گیا اور خرگوش پکڑ لیا، میں اسے سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس لے آیا، انہوں نے اسے ذبح کرنے کا کہا، پس اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس کا گوشت بھونا گیا، پھر اس کا سرین والا پچھلا حصہ پکڑا اور کہا: جاؤ اور یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دے آؤ، پس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے خرگوش کا یہ سرین بھیجا ہے، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے قبول کر لیا۔

Hadith in English

.

Previous

No.7306 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۳۰۶) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۱۳۴۳۰)