7265 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7265
Hadith in Arabic
(۷۲۶۵)۔عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ قَالَتْ جَائَتْ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنِّی عَلٰی ضَرَّۃٍ فَہَلْ عَلَیَّ جُنَاحٌ أَنْ أَتَشَبَّعَ مِنْ زَوْجِی بِمَا لَمْ یُعْطِنِی فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((اَلْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ یُعْطَ کَلَابِسِ ثَوْبَیْ زُورٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۴۶۰)
Hadith in Urdu
۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک سوکن ہے، کیا اس میں کوئی حرج والی بات تو نہیں کہ میں تکلف سے اس چیز کی کثرت کا اظہار کروں جو کہ مجھے خاوند نے نہ دی ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس چیز کا تکلف سے اظہار کرنے والا، جو وہ دیا نہیں گیا، اسی طرح ہے جس طرح جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۲۶۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۲۱۹، ومسلم: ۲۱۳۰(انظر: ۲۶۹۲۱)