7262 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7262

Hadith in Arabic

(۷۲۶۲)۔عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ جَائَتْ ہِنْدٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! مَا کَانَ عَلٰی ظَہْرِ الْأَرْضِ خِبَائٌ أَحَبَّ إِلَیَّ أَنْ یُذِلَّہُمْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ أَہْلِ خِبَائِکَ وَمَا عَلٰی ظَہْرِ الْأَرْضِ الْیَوْمَ أَہْلُ خِبَائٍ أَحَبَّ إِلَیَّ أَنْ یُعِزَّہُمْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ أَہْلِ خِبَائِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((وَأَیْضًا وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ!)) ثُمَّ قَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا سُفْیَانَ رَجُلٌ مُمْسِکٌ فَہَلْ عَلَیَّ حَرَجٌ أَنْ أُنْفِقَ عَلٰی عِیَالِہِ مِنْ مَالِہِ بِغَیْرِ إِذْنِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا حَرَجَ عَلَیْکِ أَنْ تُنْفِقِی عَلَیْہِمْ بِالْمَعْرُوفِ۔)) (مسند احمد: ۲۶۴۱۳)

Hadith in Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ ہند ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! روئے زمین کے خیموں میں سے آپ کے خیمے سے بڑھ کر کوئی خیمہ ایسا نہ تھا جس کی ذلت مجھے پسند تھی، یعنی سب سے زیادہ آپ کے خیمہ والے تھے جنہیں میں ذلیل دیکھنا چاہتی تھی کہ اللہ انہیں ذلیل کرے، لیکن آج روئے زمین پر کوئی خیمے والے ایسے نہیں جن کے متعلق میں پسند کرتی ہوں کہ انہیں اللہ تعالیٰ عزت دے یعنی اب آپ کے خیمے والے ہی معزز دیکھنا چاہتی ہوں، اس کے جواب میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، یہی کیفیت دونوں طرف سے تھی، اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! پھر ہند نے کہا: اے اللہ کے رسول! ابو سفیان کنجوس آدمی ہیں، بچوں کا پورا خرچہ نہیں دیتے، اس میں کوئی حرج تو نہیں اگر ان کی اجازت کے بغیر میں بچوں کی عیالداری کے لیے ان کے مال میں سے کچھ لے کر خرچ کر دوں؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر آپ اچھے طریقہ سے خرچ کرنے کے لیے لے لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

Hadith in English

.

Previous

No.7262 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۲۶۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۴۶۰، ۵۳۵۹، ومسلم: ۱۷۱۴(انظر: ۲۵۸۸۸)