7222 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7222
Hadith in Arabic
(۷۲۲۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہِ) وَفِیْہِ: اِنَّ عَلِیًّا رضي الله عنه قَالَ لَھُمْ بَعْدَ اِنْکَارِ ھِمْ: اِنَّکُمْ شُرَکَائُ مُتَشَاکِسُوْنَ وَقَالَ: اِنِّیْ مُقْرِعٌ بَیْنَکُمْ فَاَیُّکُمْ قُرِعَ اَغْرَمْتُہُ ثُلُثَیِ الدِّیَّۃِ وَاَلْزَمْتُہُ الْوَلَدَ، فَذْکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صلى الله عليه وآله وسلم فَقَالَ: ((لَا اَعْلَمُ اِلَّا مَا قَالَ عَلِیٌّ))۔ (مسند احمد: ۱۹۵۵۷)
Hadith in Urdu
۔ (دوسری سند) اسی طرح کی روایت مروی ہے، البتہ اس میں ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کے انکار کے بعد ان سے کہا: تم ایسے شریک ہو، جو آپس میں جھگڑنے والے ہو، اب میں تمہارے درمیان قرعہ ڈالوں گا، تم میں سے جس کے نام بھی قرعہ نکلے گا، اسے دیت کے تین میں سے دو حصے ادا کرنے کی چٹی ڈالوں گا اور بچہ بھی لازمی اسے ہی لینا پڑے گا، جب اس فیصلہ کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو فیصلہ علی نے کیا ہے، وہی سمجھ آتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۲۲۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول