7206 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7206

Hadith in Arabic

(۷۲۰۶)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم فِی ابْنِ الْمَلَاعَنَۃِ اَنْ لَّا یُدْعٰی لِاَبٍ، وَمَنْ رَمَاھَا اَوْ رَمٰی وَلَدَھَا فَاِنَّہُ یُجْلَدُ الْحَدُّ، وَقَضٰی اَنْ لاَّ قُوْتَ لَھَا وَلا سٰکْنٰی مِنْ اَجْلِ اَنَّہُمَا یَتَفَرَّقَانِ مِنْ غَیْرِ طَلَاقٍ وَلَا مُتَوَفّٰی عَنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۱۹۹)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لعان والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فیصلہ سنایا تھا کہ اس کو اس کے باپ کی نسبت سے نہ پکارا جائے، نیز جو شخص بھی اس خاتون یا اس کی اولاد پر الزام تراشی کرے اس پر تہمت کی حد قائم کی جائے، علاوہ ازیں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ حکم بھی دیا کہ اس عورت کے شوہر کے ذمہ نہ تواس کا نان ونفقہ ہے اور نہ ہی رہائش کا بندوبست، کیونکہ ان کے مابین علیحدگی کی وجہ طلاق یا شوہر کی وفات نہیں ہے، بلکہ کچھ اور ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.7206 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۷۲۰۶) تخریج: اسنادہ ضعیف، فیہ عباد بن منصور تُکلم فیہ، وفی سماعہ عن عکرمۃ (انظر: ۲۱۹۹)