707 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 707
Hadith in Arabic
۔ (۷۰۷)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ تَوَضَّأَ وَاحِدَۃً فَتِلْکَ وَظِیْفَۃُ الْوُضُوئِ الَّتِی لَا بُدَّ مِنْہَا، وَمَن تَوَضَّأَ اثْنَتَیْنِ فَلَہُ کِفْلَانِ، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَذَالِکَ وُضُوئِیْ وَوُضُوئُ الْأَنْبِیَائِ قَبْلِیْ۔)) (مسند أحمد: ۵۷۳۵)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اعضاء کو ایک ایک دفعہ دھو کر وضو کیا، تو وضو کی کم از کم مقدار ہے، جس کے بغیر کوئی چارۂ کار نہیں ہے، جس نے اعضا کو دو دو دفعہ دھویا، اس کے لیے دو حصے اجر ہو گا اور جس نے تین تین بار دھویا تو ایسا وضو میرا ہے اور مجھ سے پہلے والے انبیاء کا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۷۰۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابی اسرائیل و زید العمی۔ أخرجہ الدارقطنی: ۱/ ۸۱ (انظر: ۵۷۳۵)