6962 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 6962
Hadith in Arabic
۔ (۶۹۶۲)۔ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ أَفْلَحَ أَخَا اَبِیْ قُعَیْسٍ اسْتَأْذَنَ عَلٰی عَائِشَۃَ فَأَبَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَہُ، فَلَمَّا أَنْ جَائَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ أَفْلَحَ أَخَا اَبِیْ قُعَیْسٍ اسْتَأْذَنَ عَلَیَّ فَأَبَیْتُ أَنْ آذَنَ لَہُ، فَقَالَ: ((ائْذَنِیْ لَہُ۔)) قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِی الْمَرْأَۃُ وَلَمْ یُرْضِعْنِی الرَّجُلُ، قَالَ: ((ائْذَنِیْ لَہُ فَاِنَّہُ عَمُّکِ تَرِبَتْ یَمِیْنُکِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۵۵)
Hadith in Urdu
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابو قعیس کے بھائی افلح نے میرے پاس آنے کی اجازت طلب کی، میں نے انکار کر دیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ابو قعیس کے بھائی افلح نے میرے پاس آنے کی اجازت طلب کی،لیکن میں نے اجازت نہ دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دے دیا کرو۔ میں نے کہا: مجھے عورت نے دودھ پلایا ہے، نہ کہ مرد نے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو جائے، تو اس کو اجازت دے دیا کر، وہ تیرا رضاعی چچا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۶۹۶۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۷۹۶، ومسلم: ۱۴۴۵(انظر: ۲۴۰۵۴)