6778 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 6778

Hadith in Arabic

۔ (۶۷۷۸)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: جَلَدَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْخَمْرِ بِالْجَرِیْدِ وَالنِّعَالِ وَجَلَدَ أَبُوْبَکْرٍ، قَالَ یَحْیٰی فِی حَدِیْثِہِ: أَرْبَعِیْنَ، فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ وَدَنَا النَّاسُ مِنَ الرِّیْفِ وَالْقُرٰی، قَالَ لِأَصْحَابِہِ: مَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمٰن: اجْعَلْہَا کَأَخَفِّ الْحُدُوْدِ، فَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِیْنَ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۶۳)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھجور کی ٹہنیوں اور جوتوں سے شراب کی حدلگائی، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی یہی حد لگائی،یحییٰ کی حدیث کے مطابق چالیس ضربیں لگائی جاتی تھیں، جب سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت شروع ہوئی تو لوگ فتوحات کی کثرت سے خوش حال ہوئے تو شراب نوشی میں اضافہ ہوا تو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کیا اور کہا: اب اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: آپ سب سے ہلکی حد مقرر کر دیں، پس سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے شرابی کی حد اسی کوڑے مقرر کر دیئے۔

Hadith in English

.

Previous

No.6778 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۶۷۷۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۷۷۳، ۶۷۷۶، ومسلم: ۱۷۰۶(انظر: ۱۲۱۳۹)