6311 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 6311

Hadith in Arabic

۔ (۶۳۱۱)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَ مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ قَالَا: أَنْبَأَنَا جُرَیْجٌ، أَخْبَرَنِی ابْنُ شِہَابٍ الزُّھَرِیُّ عَنْ حَدَیْثِ اَبِیْ سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْاَنْصَارِیِّ أَخْبَرَنِیْ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَضٰی أَیُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرٰی لَہُ وَ لِعَقِبِہِ، فَقَالَ: قَدْ أَعْطَیْتُکَہَا وَعَقِبَکَ مَا بَقِیَ مِنْکُمْ أَحَدٌ فَاِنَّمَا ھِیَ، قَالَ ابْنُ بَکْرٍ: لِمَنْ أُعْطَاھَا، وَقَالَ عَبْدُالرَّزَّاقِ: لِمَنْ أُعْطِیَہَا، وَ اَنَّھَا لَا تَرْجِعُ إِلٰی صَاحِبِہَا مِنْ أَجْلِ أَنَّہُ أَعْطَاھَا عَطَائً وَقَعَتْ فِیْہِ الْمَوَارِیْثُ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۶۴)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عمریٰ کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: جو شخص کوئی چیز بطورِ عمری کسی دوسرے شخص کو اور اس کی نسل کو دیتے ہوئے کہے: میں نے یہ چیز تجھے اور تیری نسل کو دے دی ہے، جب تک تم میں سے کوئی باقی ہو، تو یہ چیز اسی کی ہو جائے گی، جس کو دی جائے گی اور یہ پہلے مالک کی طرف اس لیے نہیں لوٹے گی کہ اس نے ایسا عطیہ دیا ہے کہ جس میں میراث کے قوانین لاگو ہو چکے ہیں۔

Hadith in English

.

Previous

No.6311 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۶۳۱۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۶۲۵(انظر: ۱۵۲۹۰)