629 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 629

Hadith in Arabic

۔ (۶۲۹)۔عَنْ عَمْرِوبْنِ یَحْیٰ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَاصِمٍ ؓ وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ، فَقِیْلَ لَہُ: تَوَضَّأْ لَنَا وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَدَعَا بِاِنَائٍ فَأَکْفَأَ مِنْہُ عَلٰی یَدَیْہِ ثَلَاثًا فَغَسَلَہُمَا ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ وَاسْتَخْرَجَہَا فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ کَفٍّ وَاحِدٍ فَفَعَلَ ذَالِکَ ثَلَاثًا وَاسْتَخْرَجَہَا ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فَاسْتَخْرَجَہَا فَغَسَلَ یَدَیْہِ اِلَی الْمِرْفَقَیْنِ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فَاسْتَخْرَجَہَا فَمَسَحَ بِرَأْسِہِ فَأَقْبَلَ بِیَدِہِ وَأَدْبَرَ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ اِلَی الْکَعْبَیْنِ ثُمَّ قَالَ: ہٰکَذَا کَانَ وُضُوْئُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند أحمد: ۱۶۵۵۹)

Hadith in Urdu

سیدنا عبد اللہ بن زید بن عاصمؓ، جن کو صحبت نصیب ہوئی تھی، سے مروی ہے کہ کسی نے ان سے کہا: آپ ہمیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو کر کے دکھائیں، پس انھوں نے برتن منگوایا اور اپنے ہاتھوں پر تین دفعہ انڈیل کر ان کو دھویا، پھر اپنا ہاتھ پانی میں داخل کیا اور نکالا اور ایک ہی چلّو سے کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، اس طرح تین بار کیا، پھر اپنا ہاتھ ڈالا اور اس کو نکال کر چہرہ دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا اور اس کو نکال کر دو دو مرتبہ کہنیوں سمیت بازوؤں کو دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا اور اس کو نکال کر سر کا اس طرح مسح کیا کہ ہاتھ کو سامنے سے لے گئے اور پیچھے سے لے آئے، پھر اپنے پاؤں کو ٹخنوں تک دھویا اور کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو اس طرح ہوتا تھا۔

Hadith in English

.

Previous

No.629 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۶۲۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۹۱، ومسلم: ۲۳۵ (انظر: ۱۶۴۴۵)