4885 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 4885
Hadith in Arabic
۔ (۴۸۸۵)۔ عَنْ قَیْسٍ الْجُذَامِیِّ رَجُلٍ کَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ، قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یُعْطَی الشَّہِیدُ سِتَّ خِصَالٍ، عِنْدَ أَوَّلِ قَطْرَۃٍ مِنْ دَمِہِ یُکَفَّرُ عَنْہُ کُلُّ خَطِیئَۃٍ، وَیُرٰی مَقْعَدَہُ مِنَ الْجَنَّۃِ، وَیُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِینِ، وَیُؤْمَنُ مِنَ الْفَزَعِ الْأَکْبَرِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَیُحَلَّی حُلَّۃَ الْإِیمَانِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۹۳۶)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا قیس جذامی رضی اللہ عنہ ، یہ ایسے آدمی تھے جن کو صحبت کا شرف حاصل تھا، سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شہید کو چھ خصلتیں عطا کی جاتی ہیں: اس کے خون کے پہلے قطرے میں ہی اس کا ہر قسم کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے، اس کو اس کا جنت میں سے ٹھکانہ دکھا دیا جاتا ہے، انتہائی سفید سیاہ رنگ والی سوتی آنکھوں والی عورتوں سے اس کی شادی کر دی جاتی ہے، اس کو بڑی گھبراہٹ سے اور عذاب ِ قبر سے امن میں رکھا جاتا ہے اور اس کو ایمان کی پوشاک پہنا دی جاتی ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۴۸۸۵) حدیث حسن، أخرجہ البیھقی فی الشعب : ۴۲۵۲، وفی اثبات عذاب القبر : ۱۴۶(انظر: ۱۷۷۸۳)