4043 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 4043
Hadith in Arabic
۔ (۴۰۴۳) عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ عَنْ اَبِی ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُمْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیْلَۃَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ إِلٰی ثُلُثِ اللَّیْلِ الْاَوَّلِ ثُمَّ قَالَ: ((لَا اَحْسَبُ مَا تَطْلُبُوْنَ إِلَّاوَرَائَ کُمْ۔)) ثُمَّ قُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ إِلٰی نِصْفِ اللَّیْلِ، ثُمَّ قَالَ: ((لَا اَحْسَبُ مَا تَطْلُبُوْنَ إِلَّا وَرَائَ کُمْ۔)) فَقُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ سََبْعٍ وَعِشْرِیْنَ حَتَّی اَصْبَحَ وَسَکَتَ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۹۹)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے ماہِ رمضان کی تئیسویں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رات کے پہلے ایک تہائی تک قیام کیا، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ تم جس چیز کو تلاش کر رہے ہو، وہ بعد میں آئے گی۔ پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پچیسویں رات کو نصف رات تک قیام کیا، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ تم جس رات کے متلاشی ہو وہ اس کے بعد ہوگی۔ سو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ستائیسویں شب کو صبح تک قیام کیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۴۰۴۳) تخر یـج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ اخرجہ ابن خزیمۃ: ۲۲۰۵(انظر: ۲۱۵۶۶)