3230 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 3230

Hadith in Arabic

۔ (۳۲۳۰) عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عَمِّہِ یَزِیْدَ بْنِ ثَابِتٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی أَصْحَابِہِ فَطَلَعَتْ جَنَازَۃٌ، فَلَمَّا رَآہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثَارَ وَ ثَارَ أَصْحَابُہٗ مَعَہُ، فَلَمْ یَزَالُوْا قِیَامًا حَتّٰی نَفَذَتْ ، قَالَ: وَاللّٰہِ! مَا أَدْرِی مِنْ تَأَذٍّ بہَا، أَوْ مِنْ تَضَایُقِ الْمَکَانِ، وَلَا أَحْسِبُہَا إِلَّا یَہُوْدِیًّا أَوْ یَہُوْدِیَّۃً، وَمَا سَأَلْنَا عَنْ قِیَامِہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۸۲)

Hadith in Urdu

سیّدنا یزید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے صحابہ میں تشریف فرما تھے، اتنے میں ایک جنازہ نظر آیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور صحابہ جلدی سے کھڑے ہو گئے اور اس کے گزر جانے تک کھڑے رہے۔ اللہ کی قسم! مجھے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ آپ اس کی (بدبو) کی تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہوئے یا جگہ کی تنگی کی وجہ سے، جبکہ میرا تو یہی خیال ہے کہ وہ جنازہ کسی یہودی مرد یا عورت کا تھا، بہرحال ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کھڑے ہونے کا سبب دریافت نہیں کیا تھا۔

Hadith in English

.

Previous

No.3230 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۳۲۳۰) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ النسائی: ۴/ ۴۵(انظر: ۱۹۴۵۳)