3078 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 3078
Hadith in Arabic
۔ (۳۰۷۷) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ فَاطِمَۃَ رضی اللہ عنہا بَکَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: یَا أَبَتَاہُ مِنْ رَبِّہِ مَا أَدْنَاہُ، یَا أَبْتَاہُ إِلٰی جِبْرِیْلَ أَنْعَاہُ، یَا أَبْتَاہُ جَنَّۃُ الْفِرْدُوْسِ مَأْوَاہُ۔ (مسند احمد: ۱۳۰۶۲) ۔ (۳۰۷۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عِیْسٰی عَنْ جَبْرِ بْنِ عَتِیْکٍ عَنْ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی مَیِّتٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَأَہْلُہٗ یَبْکُوْنَ، فَقُلْتُ: أَتَبْکُوْنَ وَہٰذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ: ((دَعْہُنَّ یَبْکِیْنَ مَا دَامَ عِنْدَہُنَّ، فَإِذَا وَجَبَتْ فَـلَا یَبْکِیْنَ)) فَقَالَ جَابِرٌ: فَحَدَّثْتُ بِہِ عُمَرَ بْنَ حُمَیْدٍ الْقُرَشِیَّ فَقَالَ: مَاذَا وَجَبَتْ؟ قَالَ: إِذَا أُدْخِلَ قَبْرَہُ۔ (مسند احمد: ۲۴۱۵۲)
Hadith in Urdu
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر روئیں اور کہا: اے ابا جان! آپ اپنے ربّ کے کتنے قریب ہو گئے ہیں، اے ابا جان! میں جبریل کو آپ کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔ اے با جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانہ ہے۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ انصاریوں کے ہاں ایک قریب الموت آدمی کے پاس گئے ، اس کے اہل و عیال رو رہے تھے ۔ میں نے کہا : آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں رو رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان کو چھوڑ دو ، جب تک یہ آدمی ان کے پاس ہے ، ان کو رونے دو ، جب واجب ہو جائے گی تو یہ نہ روئیں ۔‘‘ جابر کہتے ہیں : میں نے یہ حدیث عمر بن حمید قرشی کو سنائی ، انہوں نے پوچھا :’’واجب ہو جائے گی‘‘ کا کیا معنی ہے ؟ کہا : جب اس کو قبر میں داخل کر دیا جائے گا ۔‘‘
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۳۰۷۷) تخریج :.... اخرجہ البخاری : ۴۴۶۲ (انظر : ۱۳۰۳۱) (۳۰۷۸) تخریـج: …حدیث صحیح۔ أخرجہ النسائی: ۶/ ۵۲ (انظر: ۲۳۷۵۱)