3010 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 3010
Hadith in Arabic
۔ (۳۰۱۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: أَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعْضَ بَنَاتِہِ وَہِیَ تَجُوْدُ بِنَفْسِہَا، فَوَقَعَ عَلَیْہَا فَلَمْ یَرْفَعْ رَأْسَہُ حَتَّیٰ قُبِضَتْ، قَالَ: فَرْفَعَ رَأْسَہُ وَقَالَ: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، الْمُؤْمِنُ بِخَیْرٍ، تُنْزَعُ نَفْسُہُ مِنْ بَیْنَ جَنْبَیْہِ وَہُوَ یَحْمَدُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۴)
Hadith in Urdu
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ایک (نواسی) بیٹی کے پاس تشریف لے گئے، اس کی روح نکل رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے اوپر جھک گئے اور اس کی روح قبض ہونے تک اپنا سر اوپر نہ اٹھایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اوپر اٹھایا اور فرمایا: ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، مومن بھلائی میں ہی ہوتا ہے۔ اس کے پہلوؤں سے اس کی روح قبض کی جا رہی ہوتی ہے، جبکہ وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کر رہا ہوتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۳۰۱۰) تخریـج: …حدیث حسن۔ أخرجہ الترمذی فی ’’الشمائل‘‘: ۳۱۸، وابن ابی شیبۃ: ۳/ ۳۹۴، وعبد بن حمید: ۵۹۳ (انظر: ۲۴۱۲، ۲۴۷۵)