2978 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 2978

Hadith in Arabic

۔ (۲۹۷۸) عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُکُمْ مَا أَوَّلُ مَا یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَا أَوَّلُ مَا یَقُوْلُوْنَ لَہُ۔)) قُلْنَا: نَعَمْ یَا رَسُوْْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ ہَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِی؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ یَا رَبَّنَا، فَیَقُوْلُ لِمَ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: رَجَوْنَا عَفْوَکَ وَمَغْفِرَتَکَ فَیَقُوْلُ قَدْ وَجَبَتْ لَکُمْ مَغْفِرَتِیْ)) (مسند احمد: ۲۲۴۲۲)

Hadith in Urdu

سیّدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں یہ بتلا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اہل ایمان سے سب سے پہلے کیا فرمائے گا اور وہ اس کو کیا کہیں گے؟ ہم نے کہا: جی ہاں اے اللہ کے رسول اللہ! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مومنوں سے کہے گا: کیا تم میری ملاقات پسند کرتے تھے؟ وہ کہے گے: جی ہاں، اے ہمارے ربّ! اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیوں؟ وہ کہیں گے: ہم تیری معافی اور بخشش کی امید رکھتے تھے۔ پس وہ کہے گا: تمہارے لیے میری بخشش واجب ہو چکی ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.2978 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۲۹۷۸) تخریـج: …اسنادہ ضعیف، عبد اللہ بن زحر ضعیف، وأبو عیاش المعافری لم یسمع من معاذ أخرجہ الطیالسی: ۵۶۴، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۲۰/ ۲۵۱ (انظر: ۲۲۰۷۲)