2868 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2868
Hadith in Arabic
۔ (۲۸۶۸) عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ مَوْلٰی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَزْھَرَ قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا وَعُثْمَانَ رضی اللہ عنہ یُصَلِّیَانِ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحٰی ثُمَّ یَنْصَرِفَانِ یُذَکِّرانِ النَّاسَ، قَالَ: وَسَمِعْتُھُمَا یَقُوْلَانِ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَھٰی عَنْ صِیَامِ ھٰذَیْنِ الْیَوْمَیْنِ قَالَ: وَسَمِعْتُ عَلِیًّا رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَبْقٰی مِنْ نُسُکِکُمْ عِنْدَکُمْ شَیْئٌ بَعْدَ ثَـلَاثٍ۔ (مسند احمد: ۴۳۵)
Hadith in Urdu
مولائے عبدالرحمن بن ازہر ابو عبید کہتے ہیں: میں نے سیّدنا علی اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ پہلے عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں پڑھاتے، ان سے فارغ ہو کرلوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے،وہ یہ بھی کہتے تھے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو دنوں کے روزے سے منع فرمایاہے۔ خود میں نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ تم میں سے کسی کے پاس قربانی کا گوشت تین دنوں سے زیادہ باقی رہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۸۶۸) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۲۷۸۸، والبزار: ۴۰۷، والطحاوی: ۲/ ۲۴۷(انظر: ۴۲۷، ۴۳۵)وأما حدیث علی: نھی رسول اللہV… فأخرجہ البخاری: ۵۵۷۳، ومسلم: ۱۹۶۹ (انظر: ۵۸۷)