2000 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 2000
Hadith in Arabic
۔ (۲۰۰۰) عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلَاقَۃَ قَالَ: صَلّٰی بِنَا الْمُغِیْرَۃُ بْنُ شُعبَۃَ فَلَمَّا صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ قَامَ وَلَمْ یَجْلِسْ فَسَبَّحَ بِہِ مَنْ خَلْفَہُ، فَأَشَارَ إِلَیْہِمْ أَنْ قُوْمُوْا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ سَلَّم ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ ھٰکَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۸۳۴۶)
Hadith in Urdu
زیاد بن علاقہ نے کہا: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی،وہ دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو گئے، جب لوگوں نے سبحان اللہ کہا تو انہوں نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ بھی کھڑے ہوجائیں، جب اپنی نماز سے فارغ ہونے لگے تو انھوں نے سلام پھیرا، پھر دوسجدے کیے اور پھر سلام پھیرا، اس کے بعدکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ہی کیا تھا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۲۰۰۰) تخریج: حدیث صحیح بطرقہ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۰۳۶، ۱۰۳۷، والترمذی: ۳۶۵، وابن ماجہ: ۱۲۰۸ (انظر: ۱۸۱۶۳، ۱۸۲۲۳)