1821 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 1821
Hadith in Arabic
۔ (۱۸۲۱) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍوعَنْ أَبِیْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ قَالَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : عَلِّمْنِیْ دُعَائً أَدْعُوْ بِہِ فِیْ صَلاَتِیْ، قَالَ: ((قُلْ: اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا (وَفِیْ رِوَایَۃٍ کَبِیْرًا بَدْلَ کَثِیْرًا) وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُالرَّحِیْمُ۔)) (مسند احمد: ۲۸)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: مجھے کسی دعا کی تعلیم دیں تاکہ اسے نماز میں پڑھ سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دعا پڑھا کرو: اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُالرَّحِیْمُ۔ (اے اللہ! بلاشبہ میں نے اپنے نفس پر بہت زیادہ ظلم کیا ہے اورتیرے علاوہ گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں ہے، سو تو مجھے بخش دے اپنی طرف سے بخش دینا اور مجھ پر رحم کر بلاشبہ تو ہی بخشنے والا اوررحم کرنے والا ہے)۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۸۲۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۸۳۴، ۶۳۲۶، ومسلم: ۲۷۰۵ (انظر: ۸)