1621 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 1621
Hadith in Arabic
۔ (۱۶۲۱) عَنْ أَبِیْ سَعْیِدِنِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ کُنَّا نَحْزِرُ قِیَامَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ، قَالَ فَحَزَرْنَا قِیَامَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الظُّہْرِ الَّرکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ قَدْرَ قِرَائَ ۃِ ثَـلَاثِیْنَ آیَۃً قَدْرَ قِرَائَ ۃِ سُورَۃِ {الٓم تَنْزِیْلُ} السَّجْدَۃ، قَالَ وَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْأُخْرَیَیْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ قَالَ وَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْعَصْرِفِی الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنْ ذٰلِکَ قَالَ وَحَزَرْنَا قِیَامَہُ فِی الْأُخْرَیَیْنِ عَلَی النِّصْفِ مِنَ الْأُوْلَیَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۰۹۹۹)
Hadith in Urdu
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگاتے تھے، تو ہم نے ظہرکی پہلی دو رکعتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا تیس آیتیں یعنی سورۂ سجدہ کے پڑھنے کے برابر اندازہ لگایا اور ہم نے آپ کے قیام کا دوسری دو رکعتوں میں اس کے نصف کااندازہ لگایا ،ہم نے عصر میں پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ (ظہر کی پہلی دو رکعتوں) کے نصف کے برابر لگایا۔ اور دوسری دو رکعتوں میں پہلی دو کے نصف کا اندازہ لگایا۔؎
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۶۲۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۵۲ (انظر: ۱۰۹۸۶)