1568 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1568

Hadith in Arabic

۔ (۱۵۶۸)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہِ) وَفِیْہِ: ((أَیُّمَا صَلَاۃٍ لَایُقْرَأُ فِیْہَا بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ فَھِیَ خِدَاجٌ ثُمَّ ھِیَ خِدَاجٌ ثُمَّ ھِیَ خِدَاجٌ)) وَفِیْہِ: ((فَإِذَا قَالَ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ} قَالَ: فَوَّضَ إِلَیَّ عَبْدِیْ۔ فَإِذَا قَالَ: {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} قَالَ: فَہٰذِہِ بَیْنِیْ وَبَیْنَ عَبِدِیْ وَلِعَبْدِیْ مَاسَأَلَ، وَقَالَ مَرَّۃَ: مَاسَأَلَنِیْ، فَیَسْأَلُہُ عَبْدُہُ {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔ صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} قَالَ: ھٰذَا لِعَبْدِیْ، لَکَ مَاسَأَلْتَ، وَقَالَ مَرَّۃً وَلِعَبْدِیْ مَاسَأَلَنِیْ۔)) (مسند احمد: ۷۲۸۹)

Hadith in Urdu

۔ (دوسری سند )اس میں ہے:آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نماز میں بھی سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی جاتی تو وہ ناقص ہے، پھر وہ ناقص ہے، پھر وہ ناقص ہے۔ اور اس روایت میں (یہ بھی) ہے: جب بندہ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّیِن} پڑھتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے (معاملہ) میرے سپرد کر دیا ہے۔ جب بندہ پڑھتا ہے: {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:یہ تو میرے اور میرے بندے کے درمیان (معاہدہ) ہے اور بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مجھ سے سوال کیا۔ پھر بندہ سوال کرتے ہوئے کہتا ہے: {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے، (بندے!) تیرے لیے وہ ہے جو تو نے سوال کیا ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے مجھ سے سوال کیا۔

Hadith in English

.

Previous

No.1568 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۵۶۸) تخریج:… أخرجہ مسلم: ۳۹۵، وانظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۷۲۹۱)۔