1368 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1368

Hadith in Arabic

۔ (۱۳۶۸) عَنْ أَنَسِ بِنْ مَالِکِ رضی اللہ عنہ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَالِساً فِی الْمَسْجِدِ وَ أَصْحَابُہُ إِذْ جَاءَ أَعْرَابِیًُ فَبَالَ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ أَصْحَابُہُ : مَہْ مَہْ ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تُزْرِ مُوْہُ دَعُوْہُ ۔ ثُمَّ دَعَاہُ فَقَالَ لَہُ : ((إنَّ ھٰذِہِ الْمَسْاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَیْءِ مِنَ الْقَدَرِ وَ الْبَوْلِ وَ الْخَلَاءِ أَوْ کَمَا قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، إِنَّمَا ھِی لِقِرَاءَۃِ الْقُرْآنِ وَ ذِکْرِ اللہِ وَ الصَّلَاۃِ )) فَقَالَ رَسُوْلُ اَللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِرَجلِ مِنَ الْقَوْمِ : ((قُمْ فَأْتِنَا بِدَلْوِ مِنْ مَاءِ فَشُنَّہُ عَلَیْہِ)) فَأَتَاہُ بِدَلْوِ مِنْ مَاءِ فَشََنَّہُ عَلَیْہِ ۔ (مسند احمد : ۱۳۰۱۵)

Hadith in Urdu

سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد میں اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، اس وقت ایک بدو آیا اور مسجد میں پیشاب کرنے لگا۔ آپ کے صحابہ کہنے لگے: ٹھہر جا ٹھہرجا۔ لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کا پیشاب نہ روکو، اسے چھوڑ دو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: یہ مساجد گندگی، پیشاب اور پائخانہ میں سے کسی چیز کے لیے درست نہیں،یہ تو صرف نماز، اللہ کے ذکر اور تلاوت ِ قرآن کے لیے ہیں۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو فرمایا: اٹھ اور پانی کا ایک ڈول لا کر اس پر بہا دے۔ پس اس نے پانی کا ڈول لا کر اس پر ڈال دیا۔

Hadith in English

.

Previous

No.1368 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۳۶۸) تخریج: …أخرجہ مسلم: ۲۸۵، وأخرجہ البخاری: ۲۱۹ ومسلم: ۲۸۴ مختصرا (انظر: ۱۲۹۸۴)