13159 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13159
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۱۵۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَرَأَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہٰذِہٖالْآیَۃَ {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا} قَالَ: ((اَتَدُرُوْنَ مَا اَخْبَارُھَا؟)) قَالُوْا: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، قَالَ: ((فَاِنَّ اَخْبَارَھَا اَنْ تَشْہَدَ عَلٰی کُلِّ عَبْدٍ وَاَمَۃٍ بِمَا عَمِلَ عَلٰی ظَھْرِھَا، اَنْ تَقُوْلَ: عَمِلْتَ عَلَیَّ کَذَا وَکَذَا فِیْیَوْمِ کَذَا وَکَذَا فَہُوَ اَخْبَارُھَا۔)) (مسند احمد: ۸۸۵۴)
Hadith in Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَہَا} کی تلاوت کی اور پھر پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ زمین کی اخبار سے کیا مراد ہے؟ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے کہ ہر مرد اور عورت نے زمین کے اوپر جو کچھ کیا ہو گا، زمین اس کے بارے میں گواہی دیتے ہوئے کہے گی کہ تو نے فلاں دن میرے اوپر فلاں فلاں عمل کیا تھا، اس کی اخبار سے یہی چیز مراد ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۱۳۱۵۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، یحیی بن ابی سلیمان، قال البخاری: منکر الحدیث، أخرجہ الترمذی: ۲۴۲۹، ۳۳۵۳ (انظر: ۸۸۶۷)