13006 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 13006
Hadith in Arabic
۔ (۱۳۰۰۶)۔ وَعَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَاسَاَلَ اَحَدٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الدَّجَّالِ اَکْبَرَ مِمَّا سَاَلْتُہُ عَنْہُ فَقَاَلَ لِیْ: ((اَیْ بُنَیَّ وَمَا یُنْصِبُکَ مِنْہُ؟ اِنَّہُ لَنْ یَّضُرَّکَ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہُمْ یَزْعَمُوْنَ اَنَّ مَعَہُ جِبَالَ الْخُبْزِ وَاَنْہَارَ الْمَائِ فَقَالَ: ((ھُوَ اَھْوَنُ عَلٰی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ذَاکَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۵۰)
Hadith in Urdu
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دجال کے بارے میں جس قدر میں نے پوچھا، کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سے متعلقہ اتنے سوالات نہیں کیے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: بیٹے ! تم کیوں گھبراتے ہو، وہ تمہیں ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! لوگ کہتے ہیں کہ اس کے پاس روٹیوں کے پہاڑ اور پانی کی نہریں ہوں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کم تر اور رذیل ہوگا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۳۰۰۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۱۲۲، ومسلم: ۲۱۵۲، ۲۹۳۹ (انظر: ۱۸۱۶۷)