12734 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 12734

Hadith in Arabic

۔ (۱۲۷۳۴)۔ وَعَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((إِنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ دَاوُدَ عَلَیْہِ السَّلَام سَأَلَ اللّٰہَ ثَلَاثًا أَعْطَاہُ اثْنَتَیْنِ، وَنَحْنُ نَرْجُو أَنْ تَکُونَ لَہُ الثَّالِثَۃُ، فَسَأَلَہُ حُکْمًا یُصَادِفُ حُکْمَہُ فَأَعْطَاہُ اللّٰہُ إِیَّاہُ، وَسَأَلَہُ مُلْکًا لَا یَنْبَغِی لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِہِ فَأَعْطَاہُ إِیَّاہُ، وَسَأَلَہُ أَیُّمَا رَجُلٍ خَرَجَ مِنْ بَیْتِہِ لَا یُرِیدُ إِلَّا الصَّلَاۃَ فِی ہٰذَا الْمَسْجِدِ خَرَجَ مِنْ خَطِیئَتِہِ مِثْلَ یَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ، فَنَحْنُ نَرْجُو أَنْ یَکُونَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ۔)) (مسند احمد: ۶۶۴۴)

Hadith in Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ نے ان کی دو دعائیں قبول کر لیں، ہمیں امیدہے کہ اللہ ان کی تیسری دعا بھی قبول کر ے گا، انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ ان کا فیصلہ اللہ کے فیصلہ کے مطابق ہو، اللہ نے ان کی یہ دعا قبول کر لی، انہوں نے دوسری دعا یہ کی کہ اللہ ان کو ایسی حکومت دے کر ایسی حکومت ان کے بعد کسی اور کونہ ملے، اللہ نے ان کی یہ دعا بھی قبول فرمائی، انہوں نے تیسری دعا یہ کی کہ جو آدمی اپنے گھر سے محض نماز ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ کو جائے، وہ گناہوں سے یوں پاک صاف ہوجائے، جیسا وہ اپنی ولادت کے روز تھا، ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ دعا بھی قبول کرلی ہوگی۔

Hadith in English

.

Previous

No.12734 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۲۷۳۴) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ ابن ماجہ: ۳۳۷۷ (انظر: ۶۶۴۴)