12357 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 12357
Hadith in Arabic
۔ (۱۲۳۵۷)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَحْوُہُ وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِہِ: ((سَبَقَ الْفَرَثَ وَالدَّمَ۔)) مِنْہُمْ رَجُلٌ أَسْوَدُ فِی إِحْدٰییَدَیْہِ أَوْ قَالَ إِحْدٰی ثَدْیَیْہِ مِثْلُ ثَدْیِ الْمَرْأَۃِ، أَوْ مِثْلُ الْبَضْعَۃِتَدَرْدَرُ،یَخْرُجُونَ عَلٰی حِینِ فَتْرَۃٍ مِنَ النَّاسِ، فَنَزَلَتْ فِیہِمْ: {وَمِنْہُمْ مَنْ یَلْمِزُکَ فِی الصَّدَقَاتِ} الْآیَۃَ، قَالَ أَبُو سَعِیدٍ: أَشْہَدُ أَنِّی سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَأَشْہَدُ أَنَّ عَلِیًّا حِینَ قَتَلَہُ وَأَنَا مَعَہُ جِیئَ بِالرَّجُلِ عَلَی النَّعْتِ، الَّذِی نَعَتَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۱۵۵۸)
Hadith in Urdu
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند روایت کی ہے اس میں یہ بھی ہے کہ ان لوگوں میں ایک آدمی سیاہ فام ہوگا جس کا ایک بازو عورت کے پستان کی مانند ہوگا، یا یوں فرمایا کہ اس کا ایک باز و گوشت کے لوتھڑے کی مانند ہوگا اور حرکت کرتا ہوگا، یہ لوگ ایک زمانے میں نکلیں گے، انہی لوگوں کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئی: {وَمِنْہُمْ مَنْ یَلْمِزُکَ فِی الصَّدَقَاتِ}… اور ان میں کچھ لوگ صدقات کی تقسم میں آپ پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے قتل کیا تو میں اس وقت ان کے ساتھ تھا اور وہ آدمی ویسا ہی تھاجیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا تھا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۲۳۵۷) تخریج: اخرجہ البخاری: ۳۶۱۰، ومسلم: ۱۰۶۴(انظر: ۱۱۵۳۷)