11976 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 11976

Hadith in Arabic

۔ (۱۱۹۷۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ نَفَرًا مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ دَخَلُوْا عَلٰی أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ، فَدَخَلَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ وَہِیَ تَحْتَہُ یَوْمَئِذٍ فَرَآہُمْ فَکَرِہَ ذٰلِکَ، فَذَکَرَ ذٰلِکَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: لَمْ أَرَ إِلَّا خَیْرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّ اللّٰہَ قَدْ بَرَّأَہَا مِنْ ذٰلِکَ۔))) ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ: ((لَا یَدْخُلَنَّ رَجُلٌ بَعْدَ یَوْمِی ہٰذَا عَلٰی مُغِیبَۃٍ إِلَّا وَمَعَہُ رَجُلٌ أَوْ اثْنَانِ۔)) (مسند احمد: ۶۷۴۴)

Hadith in Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ بنو ہاشم کے کچھ لوگ سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ہاں گئے، وہ ان دنوں ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی زوجیت میں تھیں، وہ لوگ بیٹھے ہی تھے کہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آگئے، انہوں نے ان لوگوں کو اپنی اہلیہ کے ہاں دیکھا تو انہیں یہ بات ناگوار گزری۔ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس واقعہ کا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ذکر کیا اور کہا کہ میں نے کوئی قابل اعتراض بات تو نہیں دیکھی بلکہ میں نے تو اچھی بات ہی دیکھی ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اسماء کو ایسی باتوں سے محفوظ رکھا ہے۔ اس کے بعد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا: آج کے بعد کوئی آدمی اکیلا کسی ایسی خاتون کے ہاں نہ جائے، جس کا خاوند گھر پر نہ ہو، الایہ کہ اس کے ساتھ ایک دو آدمی اس کے ساتھ ہوں۔

Hadith in English

.

Previous

No.11976 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۱۹۷۶) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۱۷۳(انظر: ۶۷۴۴)