11904 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 11904

Hadith in Arabic

۔ (۱۱۹۰۴)۔ عَن جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی ابْنِ الدَّحْدَاحِ، قَالَ حَجَّاجٌ: عَلَی أَبِی الدَّحْدَاحِ، ثُمَّ أُتِیَ بِفَرَسٍ مَعْرُورٍ فَعَقَلَہُ رَجُلٌ فَرَکِبَہُ فَجَعَلَ یَتَوَقَّصُ بِہِ، وَنَحْنُ نَتَّبِعُہُ نَسْعٰی خَلْفَہُ، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((کَمْ عِذْقٍ مُعَلَّقٍ أَوْ مُدَلًّی فِی الْجَنَّۃِ لِأَبِی الدَّحْدَاحِ۔)) قَالَ حَجَّاجٌ فِی حَدِیثِہِ: قَالَ رَجُلٌ مَعَنَا عِنْدَ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ فِی الْمَجْلِسِ، قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((کَمْ مِنْ عِذْقٍ مُدَلًّی لِأَبِی الدَّحْدَاحِ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۲۰۰)

Hadith in Urdu

سیدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دحداح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بیٹےیا ابو دحداح کی نماز جنازہ ادا کی، اس کے بعد بغیرزین کے ایک گھوڑا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، ایک آدمی نے اس کی ٹانگ کو رسی سے باندھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس پر سوار ہوئے، وہ گھوڑا اچھلتا ہوا چلنے لگا، ہم آپ کے پیچھے پیچھے تیز تیز جا رہے تھے، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں کھجور کے کتنے ہی خوشے ابو دحداح کی انتظار میں لٹک رہے ہیں۔ حجاج نے اپنی حدیث میں یوں بیان کیا کہ محفل میں ہمارے ساتھ بیٹھے ایک آدمی نے سیدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں کھجور کے کتنے ہی خوشے ابو دحداح کے لیے لٹک رہے ہیں۔

Hadith in English

.

Previous

No.11904 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۱۹۰۴) تخریج: اخرجہ مسلم: ۹۶۵ (انظر: ۲۰۸۹۴)