11902 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11902
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۹۰۲)۔ عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ظِبْیَانَ وَیَعْلٰی، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِی ظِبْیَانَ قَالَ: غَزَا أَبُو أَیُّوبَ الرُّومَ فَمَرِضَ فَلَمَّا حُضِرَ قَالَ: أَنَا إِذَا مِتُّ فَاحْمِلُونِیْ فَإِذَا صَافَفْتُمُ الْعَدُوَّ فَادْفِنُونِیْ تَحْتَ أَقْدَامِکُمْ، وَسَأُحَدِّثُکُمْ حَدِیثًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَوْلَا حَالِیْ ہٰذَا مَا حَدَّثْتُکُمُوہُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((مَنْ مَاتَ لَا یُشْرِکُ بِاللّٰہِ شَیْئًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۵۶)
Hadith in Urdu
ابو ظبیان سے مروی ہے کہ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ روم کے خلاف ایک غزوۂ میں شریک تھے اور وہاں بیمار پڑ گئے، جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انھوں نے کہا: جب میں فوت ہو جاؤں تو مجھے اٹھا کر لے جانا، جہاں دشمن سامنے آجائے تم مجھے وہیں اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا، میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث سناتا ہوں۔ اگر میں اس حال میں (یعنی اس مرض الموت میں ) نہ ہوتا تو میں تمہیں یہ حدیث نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جو آدمی اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا تو وہ جنت میں جائے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۹۰۲) تخریج: صحیح بمجموع طرقہ، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۴۰۴۴، وابن ابی شیبۃ: ۵/ ۳۲۰ (انظر: ۲۳۵۶۰)