11872 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 11872

Hadith in Arabic

۔ (۱۱۸۷۲)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: کَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِینَۃِ، فَأَتَیْتُ عَلٰی سَالِمٍ مَوْلٰی أَبِی حُذَیْفَۃَ وَہُوَ مُحْتَبٍ بِحَمَائِلِ سَیْفِہِ، فَأَخَذْتُ سَیْفًا فَاحْتَبَیْتُ بِحَمَائِلِہِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ أَلَا کَانَ مَفْزَعُکُمْ إِلَی اللّٰہِ وَإِلٰی رَسُولِہِ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((أَلَا فَعَلْتُمْ کَمَا فَعَلَ ہٰذَانِ الرَّجُلَانِ الْمُؤْمِنَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۶۳)

Hadith in Urdu

سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ مدینہ منورہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تو میں سیدنا ابو حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے غلام سیدنا سالم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاں گیا، وہ اپنی تلوار کے پٹے کے ساتھ گوٹھ مار کر بیٹھے تھے، میں نے ان سے تلوار لی اور اس کے پٹے سے گوٹھ مار کر بیٹھ گیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگو! تمہاری گھبراہٹ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف کیوں نہیں ہوئی۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے اس طرح کیوں نہیں کیا، جیسے ان دونوں نے کیا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.11872 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۱۸۷۲) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم (انظر: ۱۷۸۱۰)