11502 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11502
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۵۰۲)۔ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ حُذَافَۃَ بِکِتَابِہِ إِلٰی کِسْرٰی، قَالَ: فَدَفَعَہُ إِلٰی عَظِیمِ الْبَحْرَیْنِ،یَدْفَعُہُ عَظِیمُ الْبَحْرَیْنِ إِلٰی کِسْرٰی، قَالَ یَعْقُوبُ: فَدَفَعَہُ عَظِیمُ الْبَحْرَیْنِ إِلٰی کِسْرٰی، فَلَمَّا قَرَأَہُ مَزَّقَہُ، قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: فَحَسِبْتُ ابْنَ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: فَدَعَا عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِأَنْ یُمَزَّقُوا کُلَّ مُمَزَّقٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۴)
Hadith in Urdu
سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو اپنا مکتوب دے کر کسریٰ کی طرف روانہ فرمایا، انہوں نے وہ مکتوب بحرین کے حاکم کے سپرد کیا تاکہ وہ اسے کسریٰ تک پہنچا دے،پس حاکم بحرین نے وہ مکتوب کسریٰ تک پہنچا دیا، اس نے جب وہ مکتوب پڑھا تو اسے پھاڑ ڈالا۔ سعید بن مسیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی بیان کیا کہ اس کے اس عمل کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر یہ بد دعا کی کہ (ان کو یوں ہلاک کیا جائے کہ) وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۵۰۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۹۳۹، ۴۴۲۴ (انظر: ۲۱۸۴)