11494 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11494
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۴۹۴)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَۃِ، فَقَالَ لِأَبِی رَافِعٍ: ((اصْحَبْنِی کَیْمَا تُصِیبَ مِنْہَا۔)) قَالَ: لَا حَتَّی آتِیَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَسْأَلَہُ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِیِّ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: ((الصَّدَقَۃُ لَا تَحِلُّ لَنَا، وَإِنَّ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۷۲۴)
Hadith in Urdu
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مخزوم کے ایک فرد کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا تو اس نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے کہا: تم بھی میرے ساتھ جانے کے لیے تیار ہو جاؤ تاکہ آپ کو بھی کچھ حصہ مل جائے؟ انہوں نے کہا:نہیں، جب تک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت نہ کر لوں، نہیں جاؤں گا، پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے صدقہ لینا حلال نہیں ہے اور کسی قوم کا غلام بھی اسی قوم کا فرد ہوتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۴۹۴) تخریج:اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، اخرجہ ابوداود:۱۶۵۰، والترمذی: ۶۵۷، والنسائی: ۵/۱۰۷ (انظر: ۲۷۱۸۲)