11482 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11482
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۴۸۲)۔ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلَابَۃَ عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَتٰی عَلٰی أَزْوَاجِہِ وَسَوَّاقٌ یَسُوقُ بِہِنَّ، یُقَالُ لَہُ: أَنْجَشَۃُ، فَقَالَ: ((وَیْحَکَیَا أَنْجَشَۃُ رُوَیْدَکَ سَوْقَکَ بِالْقَوَارِیرِ)) قَالَ أَبُو قِلَابَۃَ: تَکَلَّمَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِکَلِمَۃٍ لَوْ تَکَلَّمَ بِہَا بَعْضُکُمْ لَعِبْتُمُوہَا عَلَیْہِیَعْنِی قَوْلَہُ: سَوْقَکَ بِالْقَوَارِیرِ۔ (مسند احمد: ۱۲۹۶۶)
Hadith in Urdu
ابو قلابہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج کے پاس آئے۔ تو ایک شتر بان (حدی خوان) ان کے اونٹوں کو ہانکے جا رہا تھا۔ اس کا نام انجشہ تھا۔ آپ نے فرمایا، انجشہ! تمہارا بھلا ہو۔ تم ان آبگینوں کو ذرا آرام سے لے چلو۔ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسا لفظ بولا کہ اگر تم میں سے کوئی اور آدمی یہ لفظ بولتا تو تم اسے معیوب گردانتے۔ یعنی آپ نے اس سے کہا کہ ان آبگینوں کو آرام سے لے چلو۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۴۸۲) تخریج: انظر الحدیث السابق