11467 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 11467

Hadith in Arabic

۔ (۱۱۴۶۷)۔ عَنْ شُمَیْسَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ فِی سَفَرٍ لَہُ فَاعْتَلَّ بَعِیرٌ لِصَفِیَّۃَ، وَفِی إِبِلِ زَیْنَبَ فَضْلٌ، فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّ بَعِیرًا لِصَفِیَّۃَ اعْتَلَّ فَلَوْ أَعْطَیْتِہَا بَعِیرًا مِنْ إِبِلِکِ؟)) فَقَالَتْ: أَنَا أُعْطِی تِلْکَ الْیَہُودِیَّۃَ، قَالَ: فَتَرَکَہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَا الْحِجَّۃِ وَالْمُحَرَّمَ شَہْرَیْنِ أَوْ ثَلَاثَۃً لَا یَأْتِیہَا، قَالَتْ: حَتّٰییَئِسْتُ مِنْہُ وَحَوَّلْتُ سَرِیرِی، قَالَتْ: فَبَیْنَمَا أَنَا یَوْمًا بِنِصْفِ النَّہَارِ إِذَا أَنَا بِظِلِّ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُقْبِلٌ، قَالَ عَفَّانُ: حَدَّثَنِیہِ حَمَّادٌ عَنْ شُمَیْسَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ سَمِعْتُہُ بَعْدُ یُحَدِّثُہُ عَنْ شُمَیْسَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم و قَالَ: بَعْدُ فِی حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ، قَالَ: وَلَا أَظُنُّہُ إِلَّا قَالَ: فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۱۶)

Hadith in Urdu

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک سفر میں تھے کہ سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا اونٹ بیمار پڑ گیا۔ سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس زائد اونٹ تھا، اس لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا : صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا اونٹ بیمار ہو گیا ہے، کیا خیال ہے کہ اگر تم اپنے اونٹوں میں سے ایک اونٹ ان کو دے دو۔ انھوں نے کہا: میں اس یہودن کو اونٹ دوں؟ اس بات پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان سے ناراض ہوگئے اور ذوالحجہ و محرم کے دو تین مہینے تک ان سے لا تعلق رہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ہاں اتنے عرصہ تک نہ گئے، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ میں آپ کے راضی ہونے سے مایوس ہوگئی اور میں نے اپنی چارپائی اٹھا کر ایک طرف کھڑی کر دی تھی کہ اچانک ایک دن دوپہر کے وقت میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آنے کا سایہ دیکھا۔ عفان نے کہا:حماد نے یہ حدیث شمیسہ سے اور انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کی۔ عفان کہتے ہیں کہ اس کے بعد ایک دفعہ حماد نے مجھے یہی حدیث شمیسہ سے بیان کی کہ انہوں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے اور انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کی۔ اور بعد میں انہوں نے یوں کہا کہ یہ واقعہ حج کا تھا یا عمرے کا۔ عفان کہتے ہیں مجھے یقین ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ یہ واقعہ حجہ الوداع میں پیش آیا تھا۔

Hadith in English

.

Previous

No.11467 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۱۴۶۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ شمیسۃ (انظر: ۲۵۰۰۲)