11026 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11026
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۰۲۶)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((مَا مِنْ نَبِیٍّیَمْرَضُ إِلَّا خُیِّرَ بَیْنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔)) قَالَتْ: فَلَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْمَرَضَ الَّذِی قُبِضَ فِیہِ، أَخَذَتْہُ بُحَّۃٌ، فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ: {مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَاء ِ وَالصَّالِحِینَ۔} قَالَتْ: فَعَلِمْتُ أَنَّہُ خُیِّرَ۔ (مسند احمد: ۲۶۸۵۰)
Hadith in Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب بھی کوئی نبی بیمار ہوتا ہے تو اسے دنیا اور آخرت میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانسی آئی، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا: {مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَاء ِ وَالصَّالِحِینَ۔} ان انبیائ، اصدقائ،شہداء اور صلحاء کے ساتھ، جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا۔ میں یہ سن کر جان گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیااور آخرت میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیا گیا ( اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخرت کا انتخاب کیا ہے۔ )
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۰۲۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۴۳۵، ومسلم: ۲۴۴۴ (انظر: ۲۶۳۱۹)