11021 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11021
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۰۲۱)۔ عَنْ عَبدِ اللّٰہِ قَالَ: لَأَنْ أَحْلِفَ تِسْعًا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قُتِلَ قَتْلًا أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ وَاحِدَۃً أَنَّہُ لَمْ یُقْتَلْ، وَذٰلِکَ بِأَنَّ اللّٰہَ جَعَلَہُ نَبِیًّا وَاتَّخَذَہُ شَہِیدًا، قَالَ الْأَعْمَشُ: فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِإِبْرَاہِیمَ، فَقَالَ: کَانُوا یَرَوْنَ أَنَّ الْیَہُودَ سَمُّوہُ وَأَبَا بَکْرٍ۔ (مسند احمد: ۴۱۳۹)
Hadith in Urdu
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اس بات کی تو نو بار قسمیں اُٹھاؤں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہید ہوئے ہیں، مجھے یہ بات اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایک قسم اُٹھا کر یوں کہوں کہ آپ شہید نہیں ہوئے، اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونبی اور شہید بنایا ہے، حدیث کے ایک راوی اعمش کہتے ہیں:جب میں نے اس بات کا ذکر اپنے شیخ ابراہیم تیمی سے کیا تو انہوں نے کہا کہ علماء کا خیال ہے کہ یہودیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو زہر دیا تھا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۰۲۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم (انظر: ۴۱۳۹)