10986 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10986
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۹۸۶)۔ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَائَ بِلَالٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاۃِ، فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ: فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ أَسِیفٌ، وَإِنَّہُ مَتٰییَقُومُ مَقَامَکَ لَا یُسْمِعُ النَّاسَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، فَقَالَ: ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ: فَقُلْتُ لِحَفْصَۃَ: قُولِی لَہُ، فَقَالَتْ لَہُ حَفْصَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ أَسِیفٌ، وَإِنَّہُ مَتٰییَقُومُ مَقَامَکَ لَا یُسْمِعُ النَّاسَ فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، فَقَالَ: ((إِنَّکُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ یُوسُفَ، مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ: فَأَمَرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ، فَلَمَّا دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ وَجَدَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ نَفْسِہِ خِفَّۃً، فَقَالَتْ: فَقَامَ یُہَادٰی بَیْنَ رَجُلَیْنِ وَرِجْلَاہُ تَخُطَّانِ فِی الْأَرْضِ حَتّٰی دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا سَمِعَ أَبُو بَکْرٍ حِسَّہُ ذَہَبَ لِیَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ قُمْ کَمَا أَنْتَ، فَجَائَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی جَلَسَ عَنْ یَسَارِ أَبِی بَکْرٍ، وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّی بِالنَّاسِ قَاعِدًا، وَأَبُو بَکْرٍ قَائِمًا، یَقْتَدِی أَبُو بَکْرٍ بِصَلَاۃِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَالنَّاسُ یَقْتَدُونَ بِصَلَاۃِ أَبِی بَکْرٍ۔ (مسند احمد: ۲۶۲۸۰)
Hadith in Urdu
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مرض الموت میں مبتلا تھے تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے وقت کی اطلاع دینے کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی نرم دل ہیں، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے لگیں گے اور نماز نہیں پڑھا سکیں گے، کیا ہی اچھا ہو کہ آپ عمر کو حکم فرمائیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی رقیق القلب اور نرم دل ہیں، جب وہ آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے لگیں گے اور نماز نہیں پڑھا سکیں گے، اگر آپ عمر کو یہ حکم فرمائیں تو بہتر رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تم تو ان عورتوں جیسی ہو جو یوسف علیہ السلام کو ورغلا رہی تھیں۔ چنانچہ ہم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا اور انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طبیعت میں بہتری محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو آدمیوں کے آسرے سے مسجد کی طرف لے جایا گیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹتے جا رہے تھے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کو محسوس کیا تو وہ پیچھے کو ہٹنے لگے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اشارہ سے کہا کہ اپنی جگہ پر کھڑے رہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آکر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اور باقی لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء کرنے لگے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۹۸۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۶۴، ومسلم: ۴۱۸ (انظر: ۲۵۷۶۱)