10947 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10947
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۹۴۷)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ لَمَّا تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ أَتَی رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: إِنَّ اللّٰہَ لَمْ یُنْجِنِی إِلَّا بِالصِّدْقِ، وَإِنَّ مِنْ تَوْبَتِی إِلَی اللّٰہِ أَنْ لَا أَکْذِبَ أَبَدًا، وَإِنِّی أَنْخَلِعُ مِنْ مَالِی صَدَقَۃً لِلّٰہِ تَعَالٰی وَرَسُولِہِ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((أَمْسِکْ عَلَیْکَ بَعْضَ مَالِکَ، فَإِنَّہُ خَیْرٌ لَکَ۔)) قَالَ: فَإِنِّی أُمْسِکُ سَہْمِی مِنْ خَیْبَرَ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۶۲)
Hadith in Urdu
عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سے مروی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی توبہ قبول کی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا: اللہ نے مجھے محض سچ بولنے کی برکت سے اس آزمائش سے نجات دی ہے، اب میری توبہ میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ میں آئندہ کبھی بھی جھوٹ نہیں بولوں گا اور میں اپنا سارا مال اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی خدمت میں بطور صدقہ پیش کر دوں گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا کچھ مال رکھ لو، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا: جی میں خیبر سے ملنے والا حصہ رکھ لیتا ہوں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۹۴۷) تخریج: انظر الحدیث السابق