10945 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10945

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۹۴۵)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَانٍ) قال فَطَفِقْتُ أُؤَخِّرُ رَاحِلَتِی عَنْہُ حَتّٰی غَلَبَتْنِی عَیْنِی، وَقَالَ: ((مَا فَعَلَ النَّفَرُ السُّودُ الْجِعَادُ الْقِصَارُ۔)) قَالَ: قُلْتُ: وَاللّٰہِ! مَا أَعْرِفُ ہٰؤُلَائِ مِنَّا حَتّٰی قَالَ: ((بَلٰی الَّذِینَ لَہُمْ نَعَمٌ بِشَبَکَۃِ شَرْخٍ۔)) قَالَ: فَتَذَکَّرْتُہُمْ فِی بَنِی غِفَارٍ فَلَمْ أَذْکُرْہُمْ حَتَّی ذَکَرْتُ أَنَّہُمْ رَہْطٌ مِنْ أَسْلَمَ کَانُوا حِلْفًا فِینَا، فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أُولَئِکَ رَہْطٌ مِنْ أَسْلَمَ کَانُوا حُلَفَائَنَا۔ (مسند احمد: ۱۹۲۸۴)

Hadith in Urdu

۔( دوسری سند) سیدنا ابو رہم غفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اپنی سواری کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پیچھے رکھنے کی کوشش کرنے لگا، تاآنکہ میری آنکھ مجھ پر غالب آگئی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان سیاہ فام، پست قد، سخت گھونگریالے بالوں والوں نے کیا کیا؟ میں نے عرض کیا: اللہ کیقسم! میں اپنے لوگوں میں ایسے لوگوں کو نہیں جانتا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ لوگ جن کی مقام شبکہ شرخ میں بکریاں ہیں۔ مجھے یاد آیا کہ ایسے لوگ تو بنو غفار میں ہیں، پھر مجھے یاد آیا کہ ایسے لوگ بنو اسلم کے ہیں، وہ لوگ ہمارے حلیف تھے، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ لوگ بنو اسلم سے ہیں اور وہ ہمارے حلیف تھے۔

Hadith in English

.

Previous

No.10945 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۰۹۴۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول